Back

Success Stories

Inspiring Achievements of Our Students

اقصیٰ شرافت

میرا نام اقصیٰ شرافت ہے۔ میں نے مشتاق احمد گرمانی ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے بیوٹیشن کا کورس کیا ہے۔ میں نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہے۔ کافی عرصہ سے میر انٹرسٹ تھا کہ میں بیوٹیشن کورس کروں اور مشتاق احمد گرمانی ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔ہمیں یہاں پریکٹیکل نالج فراہم کیا گیا۔اور تمام تر میٹیریل مفت فراہم کیا گیا۔اس کورس کو کرنے کے بعد اس قابل ہو گئی ہوں کہ اپنا کاروبار خود شروع کر سکوں۔اور میں نے گھر میں اپنا چھوٹا سا بیوٹی پارلر شروع کیا ہے ۔میں شکر گزار ہوں گرمانی فاونڈیشن کی جس نے ہمیں اتنا اچھا ادارہ دیا جہاں ہم خوشگواراور محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کر سکیں۔اور شکرگزار ہوں NAVTTC کی جس نے ہمیں فری کورسز فروہم کئے ۔میری NAVTTC سے درخواست ہے کہ اس طرح کے مزید کورسز فراہم کریں تاکہ میرے جیسی ضرورت مند بچیاں مفت میں کورس سیکھ سکیں۔ شکریہ!

نصرت شہزادی

السلام و علیکم ! میرا نام نصرت شہزادی ہے۔میرا تعلق سناواں شہر سے ہے۔کچھ عرصہ پہلے میں نے مشتاق احمد گرمانی ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے بیوٹیشن کا کورس کیا تھا۔جو کہ میرے لئے بہت زیادہ کاآمدثابت ہوا ۔کورس کے ہم نے بیوٹی کیئر ، سکن کیئر، ہیر کیئر اور میک اپ کے بارے میں پڑھا۔اس کے علاوہ میک کی مختلف اقسام کے بارے میں جاننے کو ملا۔ماشااللہ بہت کامیاب کورس رہا۔ اورا ب میں نے گھر پہ اپنا بیوٹی پارلر کا سیٹ اپ کیا ہو اہے۔ اور ساتھ ساتھ بچیوں کو کورس سیکھا بھی رہی ہوں۔میں شکر گزار ہوں ادارے کی کہ انہوں نے ہمیں اس قابل بنایا۔

سمیرا ثمرین

"السلام و علیکم ! میرا نام سمیرا ثمرین ہے ۔کچھ عرصہ پہلے میں نے مشتاق احمد گرمانی ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی طالبہ ہوں۔میں نے ادارہ سے بیوٹیشن کا کورس کیا ہے۔ جس کی بدولت میں نے گھر میں اپنا ایک پارلر بنایا ہے۔ الحمداللہ جس سے مجھے کافی اچھی کمائی ہو جاتی ہے۔ مجھے وہاں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے جس میں سے سب سے اہم خود اعتمادی ہے۔مجھ میں ذرا سی بھی خود اعتمادی نہیں تھی۔ اب میں اس قابل ہوگئی ہوں کہ اپنے کسٹمرز سے خوش اخلاقی سے بات کو سکتی ہوں اور ان کو اچھے سے ٹریٹمنٹ کے ساتھ مفید مشورے بھی دے سکتی ہوں۔ اس بات کا تمام تر کریڈٹ ہماری ٹیچر اور پرنسپل صاحب کو جاتا ہے۔ ادارہ میں ہر ضرورت کا سامان فراہم کیا جاتا ہے۔اور ساتھ میں طالبات کو کنوینس بھی فری میں فراہم کی جاتی ہے۔مجھے خوشی ہے کہ میں نے اس ادارے کی طالبہ ہوں اور شکرگزار ہوں ادارہ ہذا کی کہ انہوں نے یہ کورس مہیا کئے "

محمد وسیم طالب

میرا نام محمد وسیم ہے۔ میں سنانواں سے تعلق رکھتا ہوں ۔ ایف ایس سی کرنے کے بعد گھریلو حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے میں آگے سٹڈی جاری نہ رکھ سکا۔ مجھے معلوم ہوا کہ مشتاق احمد گرمانی ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ٹھٹھہ گرمانی میں مختلف کورسز میں داخلے شروع ہیں۔ میں نے اداارے کا وزٹ کیا ۔ اور کمپیوٹر ٹریڈ کے لیے فائل جمع کروادی۔یہاں آکر میں نے ایم ایس آفس ، ان بیج ، کورل ڈراسیکھا۔ اور ساتھ ہی ساتھ آفس رپورٹنگ اور منیمنٹ سیکھتا رہا۔ کورس مکمل ہونے کے بعد انفارمیٹکس گروپ آف کالجز سنانواں کیمپس میں بطور ایڈمیشن آفیسر بھرتی ہوگیا۔ الحمداللہ ساتھ ہی میں اے ڈی پی کمپیوٹر سائنس کررہا ہوں۔ میں مشتاق احمد گرمانی ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ٹھٹھہ گرمانی اور گرمانی فائونڈیشن کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس لائق بنایا کہ میں والدین کا سہارا بن سکوں۔

محمد نعمان نذر

میرا نام محمد نعمان نذرہے۔ میں بیٹ عیسن والا سے تعلق رکھتا ہوں ۔ ایف اے کرنے کے بعد گھریلو حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے میں آگے سٹڈی جاری نہ رکھ سکا۔ تعلیم کم ہونے اور ہنر نہ ہونے کی وجہ سے مجھے کہیں بھی نوکری نہ مل سکی میں مایوس ہو چکا تھا ۔ایک دن مجھے معلوم ہوا کہ مشتاق احمد گرمانی ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ٹھٹھہ گرمانی میں مختلف کورسز میں داخلے شروع ہیں۔ میں نے اداارے کا وزٹ کیا ۔ اور کمپیوٹر ٹریڈ کے لیے فائل جمع کروادی۔یہاں آکر میں نے ایم ایس آفس ، ان بیج ، کورل ڈراسیکھا۔ ۔ کورس مکمل ہونے کے بعد انفارمیٹکس گروپ آف کالجز سنانواں کیمپس میں بطور ڈیٹا انٹری آفیسربھرتی ہوگیا۔ میں مشتاق احمد گرمانی ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ٹھٹھہ گرمانی اور گرمانی فائونڈیشن کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس لائق بنایا کہ میں والدین کا سہارا بن سکوں۔ادارہ میں ہر ضرورت کا سامان فراہم کیا جاتا ہے۔اور ساتھ میں طالبات کو کنوینس بھی فری میں فراہم کی جاتی ہے۔مجھے خوشی ہے کہ میں نے اس ادارے کی طالبہ ہوں اور شکرگزار ہوں ادارہ ہذا کی کہ انہوں نے یہ کورس مہیا کئے "

عدنان اصغر

میرا نام عدنان اصغرہے۔ میں کلر والا سنانواں سے تعلق رکھتا ہوں ۔ میرے والد صاحب بھٹہ پر کام کرتے ہیں۔ایف ایس سی کرنے کے بعد گھریلو حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے میں آگے سٹڈی جاری نہ رکھ سکا۔ او ر اپنے والد صاحب کے ساتھ کام پر جانے لگا۔۔ایڈمیشن مہم کے دوران فہد حفیظ صاحب ہمارے گھر آئے ،مجھے اور میرے والد صاحب کو مشتاق احمد گرمانی ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ٹھٹھہ گرمانی کے بارے بتایا اور وہاں ہونے والے شارٹ کورسز کی تفصیل سے آگا ہ کیا۔ اور میرے والدصاحب کو سمجھایا کہ آپ اپنے بیٹے کو کمپیوٹر ٹریڈ میں داخلہ لے کر دیں تاکہ سکلز سیکھ کر باعزت روزگار کما سکے۔ میں نے اور والد صاحب نے ادارے کا وزٹ کیا ۔ اور مختلف لیب کا وزٹ بھی کیا جو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں۔میں نے کمپیوٹر ٹریڈ کے لیے فائل جمع کروادی۔ داخلہ ہونے کے بعد چھ ماہ میں میں نے ایم ایس آفس ، ان بیج ، کورل ڈراسیکھا،ای میل، انٹرنیٹ برائوزنگ سیکھاکورس مکمل ہونے کے بعد مجھ اپنے ہی شہر میں سجاول گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی میں ملازمت مل گئی۔ الحمداللہ مجھے 35ہزار روپے ماہانہ تنخواہ مل رہی ہے۔ اور شام کو میں گھر واپس آجاتا ہوںاور اپنی فیملی کو ٹائم دیتا ہوں۔الحمداللہ میں خوشخال زندگی گزار رہا ہوں۔ میں مشتاق احمد گرمانی ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ٹھٹھہ گرمانی اور گرمانی فائونڈیشن کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس لائق بنایا کہ میں والدین کا سہارا بن سکوں۔

تہمینہ اللہ وسایا

میرا نام تہمینہ اللہ وسایا ہے۔ میں کمپیوٹر ٹریڈ سیشن 2019کی سٹوڈنٹ تھی۔ میں نے مشتاق احمد گرمانی ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے کمپیوٹر کا کورس کیا ہے۔ میرا شوق پولیس میں جانے کا تھا لیکن جس طرح کمپیوٹر جدید دور کی ضرورت بن چکا ہے مجھے اس فیلڈ میں جانے کے لئے کمپیوٹر کے نالج کی ضرورت تھی۔ پھر میرے والد صاحب نے میرا داخلہ مشتاق احمد گرمانی ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹٰوٹ میں کروایا۔ میں نے یہاں 6 ماہ کی ٹریننگ لی اور سند ملنے کے بعد میں نے دوبارہ پولیس میں اپلائے کیا اور اللہ کے فضل و کرم سے میری سیلیکشن ہو گئی۔اور آج میں اپنے ملک و قوم حفاظت کے لئے کام کر رہی ہوں۔میں شکر گزار ہوں گرمانی فائونڈیشن کہ اُنہوں نے ایک پسماندہ علاقے میں اپنا ادارہ قائم کیا اورغریب بچوں اور بچیوں کو مختلف ہنر فراہم کیا۔

عکاشہ بی بی

میرا نام عکاشہ بی بی ہے۔ میں فیشن ڈیزائنگ اینڈ ڈریس میکنگ ٹریڈ سیشن 2022کی سٹوڈنٹ تھی۔ الحمداللہ میں نے مشتاق احمد گرمانی ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں فیشن ڈیزائنگ اینڈ ڈریس میکنگ کی مہارت حاصل کی اور خود کو اس لائق بنایا کہ میں اپنا کاروبار شروع کر سکوں ۔ ادارہ کے مشہور ہونے کی بدولت کورس سیکھنے کے دوران ہی مجھے اپنے علاقے کے مختلف گھروں سے سلائی کرنے کے آرڈر ملنے لگ گئے تھے۔اور لوگوں کو میرا کام اتنا پسند آیا کہ اب مجھے مختلف تہوار اور سیزن کے کپڑے سلائی کرنے کے لئے بھی دے جاتے ہیں۔ اور الحمدللہ میں نے اپنی آمدن سے اپنے گھر ہی ایک چھوٹا سا بوتیک کا سیٹ اپ کر لیا ہے۔میں اپنے استاد اور انسٹیٹوٹ کی شکر گزار ہوں ،جن کے تعاون سے میں آج خود کفیل ہوں۔

سنجیدہ نذیر

میرا نام سنجیدہ نذیر ہےاور میرا تعلق آڑا اکبر شاہ سے ہے ۔میں نے مشتاق احمد گرمانی ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے سیشن 2022 میں کمپیوٹر کا کورس کیا ہے۔ ادارہ میں کورس کرنے کے ساتھ ساتھ طالبات کو Career بنانے کے متعلق بھی آگاہی دی جاتی ہے۔اور اس کے ساتھ سات طالبات کا Confidence بھی بڑھایا جاتا ہے۔ کورس کرنے کے بعد میں نے Tiens Tianshi انٹرنیشل کمپنی میں بطور Motivational Speaker کام کیا ۔اور اس کے ساتھ ساتھ میں 24 hour نیوز چینل میں C.R.O کے طور پر بھی کام کر رہی ہوں۔اور EFU Life Ensurace کمپنی میں بھی پارٹ ٹائم کام کرتی ہوں ۔ میں آج ا خود کفیل ہو کر اپنی معقول آمدن کما رہی ہوں ۔ جس کیلیے میں اپنے اساتذہ کا اور ادارے کا بے حد مشکور ہوں۔

سمیرا ثمرین

میرا نام سمیرا ثمرین ہے۔ میں نے مشتاق احمد گرمانی ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سےسیشن 2022 میں بیوٹیشن کا کورس کیا ہے۔میں نے کورس کے دوران میک اپ کی مختلف اقسام کے بارے میں پڑھااور سیکھا۔ جن میں پارٹی میک اپ ، برائیڈل میک اپ ، Casual میک اپ ، مینی کیور ، پیڈی کیور، فیشل، مہندی کے مختلف ڈیزائین وغیرہ شامل ہیں۔ میں نے ادارہ میں کورس کر کے گورنمنٹ کی سند لی ۔ اور کورس مکمل کرنے کے بعد اپنے گھر میں ہی کام کرنا شروع کر دیا۔ جس سے میری تھوڑی بہت آمدن شروع ہو گئی ۔ اور میں نے اپنی آمدن سے اپنے شوہر کی گھریلو اخراجات میں مدد کرنی شروع کی۔ وقت گزرنے کا ساتھ ساتھ میں میرے کام میں مجھے ترقی ملتی گئی اور میں نے حال ہی میں جنوری 2024 میں ایک مکمل بیوٹی پارلر بنا لیا ہے۔ میں ادارہ کی مشکور ہوں جنہوں مجھے یہ ہنر فراہم کیا۔

سعدیہ احمد

میرا نام سعدیہ احمد ہے۔ میں کمپیوٹر ٹریڈ سیشن 2019کی سٹوڈنٹ تھی۔ میں نے مشتاق احمد گرمانی ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے کمپیوٹر کا کورس کیا۔ اور کورس مکمل کرنے کے بعد میں نے Lower Division Clerk کے لئے اپلائے کیا۔ مجھے پہلے کمپیوٹر کا کوئی خاص علم نہیں تھا۔ لیکن ادارہ میں کورس کے دوران مجھےجو سکلز سکھائی گئی وہ میرے انٹرویو اور ٹیسٹ میں بہت مفید ثابت ہوئی ۔اور میری سیلیکشن ہو گئی ۔ اب الحمد اللہ میری کام کی صلاحیت کو دیکھ کر میری پرموشن بھی کر دی گئی ہے۔ مجھے اب Upper Division Clerk کی پوسٹ پر فائز کر دیا گیا ہے۔ میں ادار ہ کی اور اپنی استاد کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنا اچھا ہنر فراہم کیا۔

شازیہ بی بی

میرا نام شازیہ بی بی ہے۔ میں کمپیوٹر ٹریڈ سیشن 2022کی سٹوڈنٹ تھی۔ میں نے مشتاق احمد گرمانی ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے کمپیوٹر کا کورس کیا۔ اور کورس مکمل کرنے کے بعد میں نے کئی اداروں میں ٹیچنگ کی ۔اور پھر ستمبر 2023 میں مختلف بنک میں Cashier کی اسامی آئی میں نے ادھر آن لائن اپلائے کیا اور میں سیلکشن کمپیوٹر کی گورنمنٹ کی سند ہونے کی وجہ سے ہو گئی۔جس کے لئے میں مشتاق احمد گرمانی ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی مشکور ہوں ۔